تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری ہاسپٹل میں مریض کو گھسیٹ کر لےجانے کا واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

نظام آباد _ 15 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری ہاسپٹل میں چلنے پھرنے سے قاصر مریض کو اس کے رشتہ داروں نے اسٹریچر نہ ملنے کی وجہ سے  گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ یہ واقعہ 31 مارچ کو پیش آیا اور اب اس سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اس اسپتال میں جہاں روزانہ سینکڑوں مریضوں کا او پی کے شعبہ میں علاج کیا جاتا ہے تاہم ایمرجنسی میں صرف 15 سٹریچرز ہیں۔ اسی دوران ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ پرتیماراج نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی کہ عملہ ہاسپٹل آنے والے مریضوں سے لاپرواہی برت رہا ہے۔سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مریض کو 31 مارچ کو ہاسپٹل لایاگیا تھا۔  اس کے رشتہ داروں نے مریض کی ٹانگیں پکڑ کر اس کو کھینچا اور لفٹ تک لے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عملے نے یہ منظر دیکھا اور مریض کوہیل چیئر پر لے جایا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہاسپٹل کے سیکیورٹی عملے سے اس واقعہ کے بارے میں پوچھاگیا۔ وہیل چیئر لانے سے پہلے لفٹ آتے ہی مریض کو اس کے رشتہ دار گھسیٹ کر لے گئے تاہم علاج کے بعد مریض کو وہیل چیئر پر نیچے لایا گیا۔ کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، مکمل معلومات کے بغیر، اس طرح کی ویڈیوز بنائی گئی تاکہ عوام کا سرکاری اسپتالوں سے بھروسہ اٹھ جائے

اسی دوران وزیر صحت ہریش راؤ نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ ہیلت کو ہدایت دی ہے تاکہ سرکاری ہاسپٹل سے متعلق عوام میں غلط پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button