ایجوکیشن

ضلع نظام آ باد کے اردو میڈیم اسکولس میں ٹیچرس کی تعیناتی کر نے ٹی۔ایس۔میسا کی نماٸیندگی

نظام آ باد۔ 15/ جولاٸی ( اردو لیکس) ضلع نظام آ باد کے اردو میڈیم سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کی شد ید کمی ھے۔ اور بیشتر اسکولس zero ٹیچر اسکولس ھیں۔ اور سرکاری ھاٸی اسکولس اردو میڈیم میں مضمون واری ٹیچرس کی کمی سے طلبا کی تعلیم متاثر ھورھی ہے

 

اس خصوص میں جناب خواجہ معین ایدین اسٹیٹ کو آرڈینیٹر TSMESA کی قیادت میں ایک وفد جس میں ضلع صدر انور رفیقی سکریٹری جنرل عارف ایدین کے علاوھ جاوید عرفان ودیگر شامل تھے اسٹنٹ ڈاٸرکٹر محکمہ تعلیمات سے اس بات کی نماٸیدگی کی کہ سرکاری اردو میڈیم اسکولس میں ودیا والینٹرس کے تقررات کیے جاٸیں۔ اور جن اسکولس پر ریگولر ٹیچرس کو Deputation پر تعینات کیا جا نے والا ھے۔ ان کی رضامندی لیں تو بہتر ھوگا۔ TSMESA نے ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدر نشین سے بھی اپیل کی ھیکہ ریاست کے سرکاری اردو میڈیم اسکولس میں ودیا والینٹرس کے تقررات کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

 

یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ھیکہ ریاست میں نٸے تعلیمی سال کا آ غاز ھو کر تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ھے۔ ٹیچرس کی کمی اور محکمہ تعلیمات کے عھدیداروں کی عدم دلچسپی کی و جھہ سے اردو میڈیم کے طلبا کو کافی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رھا ھے۔ اوربعض اسکولس جھاں پر ٹیچرس کی کمی اور طلبا کی تعداد زیادہ ہے

۔ ایسے ا سکولس کے ٹیچرس کو اپنی خدمات انجام دینے میں کافی دشواریوں کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور وہ محنت شاقہ سے تعلیم دیتے ھوۓ اردو میڈیم کے ایس۔ایس۔سی نتاٸج کو حوصلہ افزا بنارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button