بزنس

تلنگانہ میں 3500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے لولو گروپ کے چیئرمین یوسف علی کا اعلان

حیدرآباد _ 26 جون ( اردولیکس) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے لولو گروپ نے تلنگانہ میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے لولو گروپ کے چیئرمین و مینجنگ ڈائرکٹر یوسف علی نے آج وزیر تارک راماراو سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد میں فوڈپراسیسنگ، لاجسکٹس اور ریٹیل آوٹ لیٹس کے شعبہ میں 3500کروڑروپئے مالیت کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔پھلوں، سبزیوں، ملرس، دالوں اور مصالحہ جات کیپروسیسنگ کے لئے ایکسپورٹ پروسیسنگ پلانٹ قائم کیاجائے گا ۔

 

جس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اراضی الاٹ کردی گئی ہے۔لولوگروپ نے بین الاقوامی معیارات کے لحاظ سے پراڈکٹس کی پیکنگ اورگریڈنگ کے لئے شہر حیدرآبادمیں لاجسٹکس ہب کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ سال اس گروپ نے عالمی معاشی فورم کے داوس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر حکومت تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی تھی۔

 

آج لولو گروپ کے چیئرمین یوسف علی کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاست کی تشکیل کے بعد فی کس آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں ریاست کی فی کس آمدنی 1.12لاکھ روپئے تھی جو اب بڑھ کر3.17لاکھ روپئے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پیداوار میں ریاست 24ویں مقام پر تھی تاہم اب تلنگانہ،دھان کی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہوگئی ہے۔دیگر ریاستیں جیسے تمل ناڈو اور کرناٹک تلنگانہ سے دھان حاصل کررہی ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button