تلنگانہ

ہفتہ مطالبات ” رکن اسمبلی خانہ پور ریکھا نائک سے تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے قائدین

خانہ پور: تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) ضلع نرمل کے قائدین نے خانہ پور پہونچکر ضلعی صدر ایم۔اے۔وسیم کی قیادت میں فیڈریشن کے ذمہ داران ریاستی نائب صدر، اعجاز احمد خان، ضلعی نائب صدر افتخار احمد، ضلعی جنرل سیکریٹری محمد اکبر خان، ضلعی آرگنائزنگ سیکریٹری ایم۔اے۔رشید، سید زاہد ہاشمی اور خانہ پور کے فیڈریشن قائدین ضلعی جوائنٹ سیکریٹری محمد مجیب الدین اور شیخ قیصر احمد، پرویز، قیصر محی الدین نے ریاستی قائدین فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق ریاست گیر سطح پر جاری”ہفتہ مطالبات ” کے آخری دن رکن اسمبلی خانہ پور محترمہ اے۔ریکھا نائک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 

 

 

ان تمام نے چیف منسٹر کے نام موسوم صحافیوں کے دیرینہ مسائل سے متعلق (10) مطالبات پر مشتمل تحریری یادداشت پیش کی اور ان سے اس یادداشت کو اپنے کورنگ لیٹر کے ساتھ چیف منسٹر کو روانہ کرنے کی درخواست کی۔جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی خانہ پور نے اسی وقت اپنے سیکریٹری کو کورنگ لیٹر تیار کرکے اس تحریری یاداشت کو چیف منسٹر کو روانہ کرنے کی ہدایت دی اور اس کی کاپی ضلعی صدر فیڈریشن کو مارک کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button