جنرل نیوز

عادل آباد میں مزید اور ایک آئی ٹی کمپنی این ٹی ٹی ڈیٹا کا رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں افتتاح _ سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ، اردو صحافیوں کے سوالات پر تشفی بخش جواب

عادل آباد۔21/جولائی(نمایندہ خصوصی کی رپورٹ)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے عادل آباد ضلع مرکز میں آئی ٹی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں اور مستقبل میں مزید تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

رکن اسمبلی جوگورامنا نے شہر مستقر میں عارضی آئی ٹی ٹاور میں این ٹی ٹی ڈیٹا کمپنی ڈیولپمنٹ سنٹر http://www.nttdata-solutions.comکے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع میڈیا نمائندوں سے بات کرتے تفصیلات سے واقف کروایا۔اس موقع پر فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا گیا۔واضح رہے کہ اس موقع پر نوجوان اردو صحافیوں خضر احمد یافعی اور عمیم شریف کے سوالات کے جواب میں رکن اسمبلی جوگورامنا اور این ٹی ٹی ڈیٹا کمپنی کے ایم ڈی سنجیو دیش پانڈے نے کہا کہ عادل آباد میں قائم کیے جارہے آئی ٹی ٹاور میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اولین ترجیح دی جائے گی

 

،انہوں نے اس سلسلہ میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے بھی اتفاق کیا۔اور بتایا کہ امیدوار این ٹی ٹی ڈیٹا کمپنی کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے رابطہ کرسکتے ہیں،پہلے مرحلے کے تحت دو سو لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے اور آئندہ مزید تین سو کے قریب افراد کو منتخب کیا جائے گا۔

 

جوگورامنا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آئی ٹی سرگرمیوں کا آغاز ایک ایسا باب ہے جو ضلع کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہے گا۔جبکہ بی بی این ٹی کمپنی کو ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصہ قبل شروع کیا گیا تھا،انہوں نے بتایا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ این ٹی ٹی ڈیٹا نے حال ہی میں یہاں اپنا آئی ٹی سنٹر قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ کے فنڈز جاری کیے ہیں

 

اور کام تیزی سے جاری ہے۔وزیر کے ٹی آر کے دورہ کے دوران انہوں نے آئی ٹی کی عارضی عمارت میں سہولیات کے لئے 36 لاکھ کروڑ روپئے جاری کئے جانے کی بھی یاد دلائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت دوسرے درجے کے شہروں میں آئی ٹی سرگرمیاں شروع کر کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ارادے سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں روزگار کے لئے دور دراز مقامات جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اپنے ہی شہر عادل آباد میں ملازمت حاصل کی جاسکتی ہے۔بتایا کہ اگر آئی ٹی ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے کہ بعد ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

 

این ٹی ٹی ڈیٹا کمپنی کے ایم ڈی سنجیو دیش پانڈے، میونسپل چیئرمین جوگوپریمندر،کمپنی کے نمائندوں کلپنا،سرینواس، بی آر ایس کے نوجوان لیڈر جوگو مہیندر،بی آر ایس ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف،سابق ٹاؤن صدر سید ساجد الدین،متعلقہ نمائندہ کونسلر شیخ عمران،بنڈاری ستیش اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button