مضامین

جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے زیراہتمام خواتین میں اسلامی احکامات اورحفظان صحت کے حوالہ سے شعوربیداری کاکامیاب پروگرام

 

مولاناعبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آبادنے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ محرم الحرام ایک انتہای عظمت واحترام والا مہینہ ہے اس کے تقدس کو سمجھنے کی ضرورت ہے اللہ تعالی نے احترام والے مہینوں میں اس ماہ کو شمارفرمایاہے تمام مسلمانوں کو اس ماہ کی قدرکرتے ہوے فضول رسم ورواج اوربے جا خیالات سے بچنا چاہیے بدعات وخرافات سے دوررہ کر اسلامی تعلیمات واحکامات پرعمل کرکے اللہ اوراس کے رسول کو راضی کرنے کی فکرو سعی کرنا چاہیے

 

اس موقع پر صحت کے حوالہ محترمہ ڈاکٹر صنوبررحمان گائنیک شاہیں ہاسپٹل نے خواتین کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے کھانے پینے اشیاء اورگھروں کی صفای ستھرای کا خاص خیال رکھیں خودبھی صاف ستھرے رہیں اوراپنے اطراف کے ماحول کوبھی پاکیزہ بنائیں ان شاء اللہ خواتین کے جو بھی امراض ہوں گے اس کے لےء آپ شاہین ہاسپٹل سے رجوع ہوں آپ کی بہتر سے بہتر خدمت کرکے امراض کی صحیح تشخیص کی جاے گی نیز ہر قسم کی سہولیات ہمارے ہاسپٹل میں موجود ہیں ڈاکٹرصنوبررحمان نے اس موقع پرکہاکہ میں شکریہ اداکرتی ہوں جمعیت علماء کے جنرل سکریٹری مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کااورمحلہ اسلامیہ کی تمام ہی خواتین کا جنہوں نے مجھے اس خدمت کاموقع دیا اورمیری ہمت افزای کرتے ہوے مجھے یہاں دعوت دی

 

اس موقع پر حافظ محسن نے سمیر بھای کی اورخواتین نے ڈاکٹرصنوبررحمان کی شال پوشی کرتے ہوے ان کی خدمات کو سراہا محمدعمران شریف محمدفرقان محمدعرفان خان نے انتظامات میں بھرپورحصہ لیا مسجد اسلامیہ انتظامی کمیٹی اورنوجوان محلہ اسلامیہ کی جانب سے ہرمہینہ کی آخری اتوارکوبعدنمازظہر ان شاء اللہ یہ پروگرام منعقد ہوگا

 

جس میں حسب حالات خواتین کی دینی واسلامی شعوربیداری کو ترجیح دی جاے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button