تلنگانہ

قیدی کی بہن کو جنسی طور پر ہراسانی کرنے والے جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد _ 2 نومبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے چرلہ پلی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سی ایچ دسرتم کا  ایک خاتون کو جبسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں تبادلہ کردیا گیا۔جیل میں محروس ایک قیدی کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد چرلہ پلی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ پریز نرس اگریکلچر کالونی کر دیا گیا۔

 

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل چرلہ پلی سی ایچ دسرتم کا تبادلہ انتظامی بنیادوں پر ڈائرکٹر جنرل محابس ڈاکٹر جیتند رنے کرتے ہوۓ نئی پوسٹنگ پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مجرم نے اس عہد یدار کے خلاف شکایت کرتے ہوۓ الزام لگایا کہ وہ اس کی خاتون رشتہ داروں کو اس وقت ہراساں کرتا ہے جب وہ اس سے ملنے کے لئے جیل آتی ہیں ۔بعض دیگر خواتین نے بھی اس عہد یدار کے مبینہ نا مناسب رویہ کی شکایت کی تھی

 

بتایا جاتا ہے کہ کھمم سے تعلق رکھنے والا محمد پاشاہ نامی ایک شخص جیل میں محروس ہے اسے حالیہ پیرول پر رہائی  منظور ہوئی ۔ پیرول کی درخواست کی اعلی عہدیداروں سے یکسوئی کے لئے دسرتم نے پاشاہ کی بہن کو ویڈیو کال کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا اس واقعہ کی اطلاع کے بعد پاشاہ نے اعلی عہدیداروں سے دسرتم کی حرکتوں سے واقف کروایا۔جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button