جنرل نیوز

طرحی غزل انعامی مقابلہ _ تلنگانہ کےخواہش مند شعراء اکرام اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں

فیصل وارثی معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کی اطلاع کے بموجب بی آر ایس اقلیتی سیل کریم نگر کی جانب سے ریاستی سطح پر دیے گئے مصرع طرح پر انعامی مقابلہ رکھا جا رہا ہے ریاست تلنگانہ کےخواہش مند شعراء اکرام اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 7 اشعار پر مشتمل غزل ارسال کریں ۔

مصرع طرح نوٹ فرمالیں ۔

1۔”دل پیش کردیا ہے نظر کے جواب میں ” (ریاست علی تاج)

قوافی:—جواب ,حساب,کتاب۔

2۔”کچھ لوگ بے سبب ہی تلاش خضر میں ہیں” (افضل علی وارثی )

قوافی:—-خضر,سفر,سر —-

مندرجہ بالا دونوں مصرعوں پر اپنا کلام پیش کر سکتے ہیں۔ طرحی کلام 10 اگسٹ 2023 کے اندر ہمیں مل جانا چاہیے۔ طرحی مرسلہ کلام دیے گئے فون نمبر واٹس ایپ 9618941231 پر یا میر شوکت علی مکان نمبر 2-7-645 مکرم پورہ کریم نگر پر ارسال کرسکتے ہیں ۔ واضح ہو کے دونوں مصرعوں پر علحدہ علحدہ حضرت ریاست علی تاج و حضرت افضل علی وارثی کے نام موسوم ایوارڈ 3000ہزار روپیے نقد ,سنداور یادگاری تحفہ (مومنٹو) مشتمل ہوگا دیے جائیں گے ۔

ادارہ ادبی اسلامی کریم نگر کے زیر اہتمام منعقد کردہ بین اضلاعی مشاعرہ بموقع یوم آزادی 15 اگسٹ انعام یافتہ شاعر کا اعلان کیا جائے گا ۔

نوٹ ججوں کا فیصلہ قطعی اور آخری ہوگا۔

غزل 7 اشعار سے زیادہ نہ ہو ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button