تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک اور میڈیکل کے طالب علم نے خودکشی کرلی _ نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج میں واقعہ

نظام آباد _ 25 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل میں کاکتیہ میڈیکل کالج کی طالبہ پریتی کی خودکشی کا واقعہ جہاں ریاست بھر میں سنسنی پیدا کردیا ہے اب اس واقعہ کو بھول ہی نہیں پائے کہ ریاست میں ایک میڈیکل کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

 

یہ واقعہ نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم طالب علم داسری ہرشا نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح منظر عام پر آیا۔ سرکاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم داساری ہرشا (22) نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

 

 

داسری ہرشا کی خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ہرشا جمعہ کی رات اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ مذاق کر رہا تھا، رات کے کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں گیا اور انتہائی اقدام کیا۔ 1 ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ جنرل ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

متوفی طالب علم کا تعلق عادل آباد ضلع کے جنارم سے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button