ایجوکیشن

نظام آباد؛ گروپ 3 سرویس امتحانات کی تیاری کے لئے اقلیتی امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں مطلوب

نظام آباد 2/ اگسٹ(اردو لکیس)‏ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد ڈی رمیش نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل، کی جانب اقلیتی امیدواروں کو گروپ-3 سروس کے امتحانات کے لیے مفت کوچنگ کیلئے اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جنہوں نے آن لائن گوگل فارم https://docs.google.com/forms/d/‏‏e/1FAIpQLSc1fUpJDAMShJbtyIND9GjR6Et7fceKYJUgegkK7Mk cPQdNCA/viewform?usp=pp_lur کے ذریعے داخل کی ہے۔ یہ مفت تربیت (60) دنوں کے لیے دی جائے گی۔ اقلیتی طبقات مسلم، عیسائی، سکھ بدھسٹ، جین، پارسی اپنی درخواستیں 06.08.2023 کو یا اس سے قبل ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیئر آفیسر آفس، واقع ڈسٹرکٹ کلکٹر یٹ دوسری منزل کے کمرہ 221 میں جمع کر سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ منسلک ہونے والی دستاویزات آدھار کارڈ

ایس ایس سی، انٹر، ڈگری مارکس کے میمو، رجسٹریشن کی گروپ-3 سروس امتحانات کے لیے درخواست کی ‌کاپی

پاسپورٹ سائز فوٹو 2 عدد

دیگر تفصیلات کے لیے فون نمبر 9700351786 9866603986 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button