جنرل نیوز

میوات میں مسلمانوں پر پرُ تشدد حملےاورٹرین میں کھلے عام دہشت گردی _ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کرنے مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کا مطالبہ

مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نے میوات اور ٹرین کے پر تشدد واقعات پر غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گذشتہ چند سالوں سے مسلمانوں اور اقلیتوں پر ظلم وستم کیا جارہا ہے ،اور مختلف انداز سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں

 

،تین مہینے سے زائد منی پور میں قتل وخون کا بازار گرم ہے ،اور عیسائی برادری پرافسوس ناک ظلم کیاجارہا ہے ،یہ حالات چل ہی رہے ہیں کہ ملک کے مختلف علاقوں فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے حیوانیت کا کھیل کھیل رہے ہیں ،اس کی تازہ مثال میوات میں ہونے والا قابل مذمت فرقہ وارانہ تشددہے،مسجد کو جلاکر امام مسجد کو شہید کردیا گیا،مسلمانوں کی املاک کو جلادیا گیا،نشانہ بناکر مسلمانوں پرتشدد کیاجارہا ہے

 

،اسی طرح جئے پور سے ممبئی آنے والی ٹرین میں آپی ایف کا جوان خود مسلمانوں پر کھلے عام گولیاں چلاکر ان کو شہید کردیا اور ساتھ میں اپنے ایک سینئر کوبھی ماردیا ،مسلمان شناخت ہونے پر ان پر گولیاں چلائی اور پھر کہہ رہا ہے کہ جسے رہنا ہے اسے مودی اور یوگی کہنا ہوگا۔اس طرح کے واقعات جہاں تکلیف دہ ہیں وہیں ملک کی سالمیت کی بربادی کا ثبوت بھی ہے،زرخرید میڈیا اور گودی میڈیا کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہنوں میں زہر بھردیا گیا،اور سیاسی لیڈروں کی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ تقریروں نے بھی ان کے چیلوں کے حوصلے اتنے بلند کردئیے کہ وہ مسلمانوں کو مارنے ،قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں

 

۔وزیر اعظم کی غیر ذمہ داری برسر اقتدار حکومت کی مسلمان دشمنی نے ملک کے پر امن ماحول کو خراب کردیا ،اوردلوں میں نفرت وعداوت کو پروان چڑھایا ہے۔حکومت کی اور بطور خاص وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری ان واقعات پر ناراضگی کا اظہار کرے اور ظالموں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے اقدامات کرے ۔وقفہ وقفہ سے پُرتشدد واقعات پر خاموشی اور نظر اندازی نے ان جرائم پیشہ افراد کو چھوٹ دے دی ہے ،اس لئے مسلمانوں ،اور ملک کے تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے سخت کاروائی کرنا اور ملک کی سالمیت اور امن ومحبت کو باقی رکھنے کے کوشش کرنا ضروری ہے اور خاطیوں کو سخت سزا دینا لازم ہے

 

،جب ملک کے شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہ کریں تو پھر ملک کی ترقی کیسے ممکن ہوگی؟جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی جانب سے ان واقعات پر غم کااظہارکیا جاتا ہے،اورپُرزور مطالبہ کیاجاتاہے کہ مجرموںکے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور میوات میںامن کو بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button