تلنگانہ

جو حکومت راشن کارڈس نہیں دے رہی وہ باریک چاول کیا دے گی۔ کشن ریڈی نے کے سی آر پر جھوٹ اور دھوکہ کا لگایا الزام

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر پر جھوٹ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ عوام کو گمراہ گرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے بھی اپنے وعدوں کو کبھی پورا نہیں کیا۔

 

انھوں نے کہا کہ کے سی آر کو ماضی میں کئے گئے وعدوں کو یاد کرنا چاہئے۔ کشن ریڈی نے پوچھا کے سی آر بتائیں کہ کے جی تا پی جی تعلیم کا کیا ہوا؟ 24 سپر اسپیشلٹی ہسپتالوں کی تعمیر کا کیا ہوا؟ مفت بیج اور کھاد کی ضمانت کا کیا ہوا؟

 

انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ حکومت جو راشن کارڈ نہیں دے رہی ہے وہ باریک چاول فراہم کرے گی۔ مرکزی وزیر نے بی آر ایس

 

کے انتخابی منشور کے اجرا کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر کو تنقیظمد کا نشانہ بنایا ساتھ ہی انھوں نے کانگریس پر بھی تنقید کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button