تلنگانہ

رکن کونسل کویتا کے سوشیل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک

حیدرآباد/17جنوری(اردو لیکس)رکن قانون سازکونسل کلواکنٹلہ کویتا کے انسٹاگرام اور Xاکاﺅنٹس کو ہیک کرلیاگیا۔سائبر مجرمین نے منگل کی رات 10بجے سے چہارشنبہ کی صبح 11بجے تک لگاتارکئی بار ہیکنگ کی ۔مشتبہ طور پر اکاﺅنٹس کو لاگ ان کرتے ہوئے شرپسندوں نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرایک غیر متعلقہ ویڈیو بھی پوسٹ کردی۔کویتا نے فی الفور اس جانب توجہ دی اور اس بات کا انکشاف کیاکہ ان کے سوشیل میڈیا اکاﺅنٹس کو ہیک کرلیاگیاہے۔اس سلسلہ میں کویتا نے ڈی جی پی ‘سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو تفصیلات ٹیاگ کیں۔کویتا کے سوشیل میڈیا اکاﺅنٹس کو مکمل طور پر محفوظ بنانے اور بحال کرنے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button