جنرل نیوز

صدر قاضی جیورگی مولانا قاری قاضی محمد غیاث الدین فاروقی کاانتقال

جامعہ نظامیہ کے سپوت صدر قاضی جیورگی مولانا قاری قاضی محمد غیاث الدین فاروقی کا قیام گاہ واقع گلبرگہ شریف میں سانحہ ارتحال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل رات بعدعشاء جامع مسجدآثارشریف،شاہ پور ضلع گلبرگہ شریف میں اداکی گئی، نماز جنازہ مولانا ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ قادری جانشین سجادہ نشین بارگاہ ملکھیڑؒ نے پڑھائی۔

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دولڑکے قاضی محمد بشیر الدین فاروقی اعیان،قاضی محمد نصیر الدین امان اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ نمازوجلوس جنازہ میں سجادہ نشین بارگاہ جلالیہؒ گوگی شریف حضرت سید شاہ محمد محمد الحسینی سجاد پاشاہ قبلہ،حضرت سید مصطفیٰ شاہ قادری سجادہ نشین ملکھیڑؒ، حضرت محمد الیاس سرمست فاروقی سجادہ نشین حضرت منور پاشاہؒ،برادر سجادہ نشین حضرت صوفی سرمستؒ کربلائے ثانی سگر شریف حضرت شفیع سرمست، حضرت اعظم بیگ،حضرت سیدشاہ محمود حسینی گوشوار، حضرت سید شاہ اکبر حسینی، حضرت سید محبوب قادری سجادہ نشین حضرت سید صبغت اللہ قادریؒ نارائن پیٹ کے سینکڑوں کی تعداد میں عامۃ المسلمین موجود تھے۔مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سکریٹری کل ہندسنی علمائمشائخ بورڈنے ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کرتے ہوئے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی

 

۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کئی سماجی فلاحی وبہبودی خدمات انجام دی تھیں۔انہوں نے قضاۃ کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں مساعی کی تھی۔ انہوں نے ایک مسجد،مسجدِ صابرہؒ اپنی والدہ ماجدہ کے نام موسومہ تعمیر کروائی تادم متولی و صدر رہے۔

 

تدفین درگاہ حضرت سید شاہ ابراہیم حسینیؒ قادری کے آستانہ شاہ پور کیاحاطہ میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم 8/اگست بروزمنگل صبح شاہ پورمیں مقررہے۔مزید تفصیلات کیلئے حسب ذیل فون نمبرات۔9448922601۔9901483272۔8147039987

پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button