جنرل نیوز

گروہا لکشمی اسکیم:انکم سرٹیفیکٹ کےنام پر درمیانی افراد کررہے ہیں ہزاروں روپیوں کی وصولی۔محمد جابراحمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ کا عوام کو اہم مشورہ

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے تلنگانہ کی غریب عوام کےلیے مکانات کی تعمیرکےلیے تلنگانہ حکومت نےگروہالکشمی اسکیم کا آغازعمل لایا۔جس کےپیش نظر اس اسکیم کی دخواستیں داخل کرنےکی تاریخوں بھی اعلان کیاگیا۔

 

 

10/آگسٹ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔درخواست فارم داخل کرنے کےلیے بھینسہ شہرمیں عوام کی جانب سے انکم سرٹیفیکٹ کےلیے عوام درمیانی افرادکو ہزاروں روپیے دیتے ہوئے انکم سرٹیفیکٹ تیارکررہیے ہیں۔اس بات کی اطلاع کےساتھ ہی محمد جابر احمدنائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ وضلعی صدرمجلس نےاپنا ایک صحافت کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے بھیسہ شہرکی عوام کواطلاع دیتےہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب ہاؤسنگ اسکیم”گروہا لکشمی” اسکیم عمل میں لائی ہے۔

 

 

اس اسکیم کےلیے ایسے افراد جن کےاپنے مکانات بغیرآرسی سی سلاب کےموجود ہےٹین شیڈکےہیں۔یاجن کےپاس ان کی زمین کا ٹکڑاہوں وہ اس اسکیم کےلیےدرخواست داخل کرنےکے اہل ہے۔عوام کی رہبری کےلیے محکمہ بلدیہ کی جانب سے اس اسکیم کےدرخواست فارمس بھینسہ شہرکے 26 وارڈکونسلرس کو دیے جاچکےہیں ۔لہذاعوام ان سے رابطہ کرتےہوئےدرخواست فارم حاصل کرتےہوئے اس درخواست فارم کےساتھ ضروری دستاویزات جیسے آدھارکارڈزیراکس۔راشن کارڈزیراکس۔بینک اکاؤنٹ زیراکس۔مکان کی رجسڑی کا زیراکس۔بلدیہ ٹیکس رسیدزیراکس۔ایک پاسپورٹ سائزفوٹوجیسے دستاویزات لگاکردرخواست فارم بھینسہ میونسپلٹی میں داخل کرسکتے ہیں۔

 

 

درخواست فارموں کی وصولی کےلیےبھینسہ بلدیہ میں ایک کاؤنٹرقائم کیاگیاہے اس کاؤنٹرپرعوام اپنے درخواستیں جمع کرسکتےہیں۔اس کےعلاوہ انہوں نےکہاکہ کچھ افرادکی جانب سے انکم سرٹیفیکٹ کےنام پرہزاروں روپیے عوام سے وصول کیے جارہیے ہیں ۔جبکہ انکم سرٹیفکٹ کی ابھی کوئی ضرورت نہیں ہے اس کے باوجودبھی کچھ درمیانی افراد غریب عوام سےانکم کےنام پرہزاروں روپیے وصول کررہیے ہیں

 

 

لہذاانہوں نے بھیسہ کی عوام کو ایسے درمیانی افراد کے جھانسے میں نہ آنےکوکہا اورکہاکہ انکم سرٹیفیکٹ کی ضرورت اس وقت ہوگی جب آپ کی درخواست قبول ہوں۔اس وقت آپکو انکم سرٹیفیکٹ کی ضرورت ہوگی۔لہذاابھی انکم سرٹیفیکٹ کےلیے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مزیداس موقع پرانہوں نے کہاکہ درخواست فارم داخل کرتےوقت درخواست فارم اچھی طرح سے بھرتےہوئے اس درخواست فارم پر اپنا فون نمبرضروری لکھنے کوکہا

متعلقہ خبریں

Back to top button