جنرل نیوز

وزیر کے ٹی آر سے عمران شہزاد صدر اقلیتی ٹاؤن بی آر ایس پارٹی کی ملاقات _ شہر نظام آباد کے 60 ڈیویژنس کے لئے (60) کروڑ منظور کرنے کے اعلان کا خیر مقدم 

نظام آباد 10/اگست(محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و میونسپل ایڈمنسٹریٹریشن کارگزارصدر بی آر ایس کے تارک راما راؤ سے کل نظام آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں جن میں قابل ذکر نوجوانوں انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب ،نیشنل کنسٹرکشن آف اکیڈمی ، منی ٹینک بیانڈ، میونسپل کارپوریشن آفس کی عمارت ، شمشان گھاٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا کی صدارت میں عظیم الشان پیمانے پر پالی ٹکنیک گروانڈ پر منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی

 

اس موقع پر عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و میونسپل ایڈمنسٹریٹریشن کے ٹی راما راو سے عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نے شہ نشین پر ملاقات کرتے ہوئے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا کے ٹی راما راؤ نے عمران شہزاد سے خیر وعافیت دریافت کی عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کل شہر نظام آباد میں 100 کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل لائے جانے اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے شہر میں مزید ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لیے (60) کرو ڑ روپے منظوری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہر نظام آباد کی تاریخ میں رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا کی قیادت میں گزشتہ نو سالوں کے دوران جو تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا انجام دیا گیا

 

اس کی سابقہ میں کوئی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ شہر نظام آباد کی بڑھتی ہوئی ابادی اور مستقبلِ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت تمام (60) ڈیویژنس میں بالحاظ تفریق عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا گیا عمران شہزاد نے کہا کہ بعض قائدین کی جانب سے رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا پر کی جانے والی غیر ضروری تنقیدوں کی سختی کے ساتھ مذمت کی عمران شہزاد نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات ترقیاتی ، فلاح و بہبودی کے عنوان پر لڑے جائے گئے اور تیسری بار ریاست میں بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں حکومت تشکیل دی گئی

 

عمران شہزاد نے کہا کہ ریاست تلنگانہ سارے ملک میں ترقیاتی و فلاح بہبود ی کے کاموں میں سر فہرست ہے اور ریاست کی امن و امان کے ساتھ ، پیار ومحبت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور حکومت تلنگانہ کی بے شمار فلاحی و بہبودی اسکیموں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں

 

عمران شہزاد نے کل منعقدہ جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اور اس سے کامیابی کے ساتھ ہمکنار کروانے پر رکن اسمبلی اربن نظام آباد جناب بیگالا گنیش گپتا و ضلع بی آر ایس پارٹی کے تمام قائدین سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button