جنرل نیوز

کانگریس لیڈر محمد بشیرالدین کوہٹی گولڈمائنس کمپنی کا چیئرمین بنانےکامطالبہ

رائچور:کنڑیگرا رکشنا سنگھ نامی تنظیم کے نمائندوں نےرائچور ضلع کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق ضلع پنچایت رکن محمدبشیر الدین کو ہٹی گولڈ مائننگ کمپنی کا چیئرمین بنانے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔کنڑاتنظیم کے ریاستی صدرعمران بڑے صاحب نے رائچور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

 

اس موقع پرعمران بڑے صاحب نے کہاکہ محمد بشیرالدین کاشمار کرناٹک کانگریس کے سینئرلیڈروں میں کیاجاتاہے۔عمران نے کہاکہ بشیرالدین ایسے سیاسی قائدہیں،جو کہ سبھی مذاہب اورطبقات سے تعلق رکھنے والے رہنماون کوساتھ لیکر چلتے ہیں۔اوروہ گذشتہ تین اسمبلی انتخابات سے کانگریس کے امیدوار بننے کےشدید خواہشمندہیں۔اگر کانگریس پارٹی انہیں موقع دیتی تو محمدبشیرالدین رکن اسمبلی کی حیثیت سے یقینی طورپرکامیاب ہوتے۔اس کے باوجود محمد بشیرالدین نے نہایت ہی ایمانداری ووفاداری کے ساتھ کانگریس پارٹی کیلئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔عمران بڑے صاحب نے بتایاکہ ٹکٹ نہ دینے کے باوجود پارٹی ہائی کمان اورچیف منسٹر سدارامیا نے کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں مناسب عہدہ دینے کاوعدہ کیاتھا اور توقع کے مطابق ریاست میں کانگریس پارٹی برسراقتدار آئی ہے۔

 

 

عمران بڑے صاحب نے چیف منسٹر سدارامیا سے مانگ کی کہ وہ مناسب فیصلہ لیں اور وعدے کے مطابق محمد بشیرالدین کو ہٹی گولڈ مائن کمپنی کا چیئرمین نامزد کریں۔اس موقع پرکنڑیگرا رکشنا سنگھ سید فاروق قاضی گوڑا، روی کمار گبور، اندرا، چاند پاشاہ کے علاوہ کنڑیگرا رکشنا سنگھ تنظیم کے دیگر لیڈر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button