تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کو لگا دھکہ۔ وقار آباد کے سابق رکن اسمبلی نے دے دیا استعفی۔ کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائیاں

حیدرآباد : ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وقارآباد ضلع سے تعلق رکھنے والے لیڈر اے چندر شیکھر پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کو اپنا مکتوب استعفیٰ پیش کردیا۔

 

 

پانچ مرتبہ کے رکن اسمبلی گذشتہ چند ماه سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دور تھے اور پارٹی قیادت کے رویہ سے ناراض تھے۔انہوں نے ورنگل میں گذشتہ ماہ منعقدہ وزیر اعظم مودی کے جلسہ میں شرکت کیلئے ان کو پاس بھی جاری نہ کرنے پر پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ چندر شیکھر 1985 سے مسلسل پانچ مرتبہ وقارآباد کے رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوچکے ہیں۔

 

 

سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے پیداپلی سے کانگریس امیدوار کے طور پر مقابلہ کیاتاہم انھیں شکست ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ان کے استعفی کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کانگرس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں کانگرس پارٹی کی قائدین کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم فوری طور پر اس بات کی مستفی لیڈر کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button