تلنگانہ

حیدرآباد میں بی جے پی کارپوریٹر کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: ایل بی نگر پولیس نے منصور آباد کے بی جے پی کارپوریٹر کے نرسمہا ریڈی کے خلاف تلنگانہ میں لوگوں کو پولیس پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، کارپوریٹر جو ایک واٹس ایپ گروپ "ایل بی این آر ڈیولپمنٹ فورم” کا رکن ہے، اس نے منگل کو مغربی بنگال میں ‘بی جے پی مارچ’ کے دوران اے سی پی رینک کے ایک عہدیدارپر حملہ کا ایک ویڈیو دیکھا۔ ویڈیو پررد عمل ظاہرکرتےہوئے اس نے کامینٹ کیا کہ "یہ تلنگانہ میں بھی ہونا چاہئے”۔ جس پراس کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button