تلنگانہ

کریم نگر شہر میں میلاد جلوس کے دوران ہلکی کشیدگی _ شہر کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی: کمشنر پولیس سبا رائیڈو

کریم نگر _ 29 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں آج اس وقت ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی جب میلاد النبی کا جلوس بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کے دفتر کے سامنے سے گزرنے پر پر بی جے پی کے چند کارکنوں نے سڑکوں پر نکل آئے۔ اور میلاد جلوس پر اعتراض کرتے ہوئے جلوس میں شامل نوجوانوں پر حملہ کرنے کی کوشش ۔تاہم پولیس نے اسے ناکام بنادیا۔

 

اس واقعہ کے بعد بتایا جاتا ہے کہ کورٹ چوراہے پر بھی بی جے پی کے کارکنوں نے میلاد جلوس پر اعتراض کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش۔ بعد بی جے پی قائدین کا ایک وفد کمشنر پولیس سے ملاقات کرتے ہوئے میلاد جلوس کے خلاف شکایت کی۔اور جلوس میں شامل نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

اسی دوران کمشنر پولیس ایل سبارائیڈو نے شہر کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ کریم نگر پولیس کمشنر نے کہا کہ چونکہ شہر میں پولیس ایکٹ 30 نافذ ہے، اس لیے متعلقہ اے سی پیز کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے، اور جلوس نہیں نکالے جائیں، اگر کوئی اس کی  خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی اور مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button