جنرل نیوز

بانسگاوں کے موضع دھسکی کے مکتب میں یوم آزادی تقریب

کوڑی رام (رفیع نعمانی) تحصیل بانسگاؤں ضلع گورکھپور کے تحت واقع موضع دھسکی کے مکتب میں یوم آزادی کے موقع پر جناب نظام الدین صاحب نے صبح 8/بجے پرچم کشائی کی اس کے بعد ایک رنگا رنگ اور ثقافتی پروگرام زیر صدارت حاجی عبد اللطیف صاحب منعقد ہوا نظامت کے فرائض مدرسہ کے استاذ حافظ محمد معراج صاحب نے انجام دیا تلاوت قرآن پاک سے آغاز کے بعد محمد سہیل نے نعت پاک پیش کیا جبکہ قومی ترانہ صبا خاتون فلک خاتون اور ان کی سہیلیوں نے پیش کئے محمد افضل نے اپنے ملک پر شاندار انداز میں کلام پیش کیا پروگرام میں انس ارمان شاداب محمد اسد نرگس یاسمین نظام احمد اس کے علاوہ دیگر بچوں نے بھی اردو کےعلاوہ انگریزی میں تقریریں اور مکالمے پیش کئے باہر سے آئے ہوئے مہمان خصوصی مولانا رفیع نعمانی مہراجگنجی نے پندرہ اگست کے تعلق سے جلسےکو خطاب کیا اور کہاکہ ہمارا لہو آج بھی ملک کو ضرورت پڑنے پر حاضر ہے اور رہے گا اس لیے کہ اس ملک سے ہمارا تعلق صدیوں سے ہے اور رہے گا ۔ حافظ معراج نے درد بھرے انداز میں دعائیہ نظم پڑھ کر لوگوں کے دلوں کو جیت لی اس موقع پر بچوں میں قلم کاپیاں اور نقد انعامات تقسیم ہوئے

متعلقہ خبریں

Back to top button