تلنگانہ

گوگل میاپ میں نظر آرہی تھی سڑک لیکن وہاں پانی تھا، پھنس گئی لاری۔ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: گوگل میاپ دیکھ کر راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں ایک لاری پانی میں پھنس گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش آیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو کی ایک لاری منگل کی رات چیریال سے حسن آباد کی طرف جا رہی تھی۔ ڈرائیور شیوا اور کلینر مانڈیا راستے سے واقف نہیں تھے۔ انہوں نے راستہ تلاش کرنے کے لیے گوگل میاپ کا سہارا لیا۔

 

 

انہیں گوگل میاپ میں نظر آیا کہ نندارم اسٹیج کے بعد روڈ ہے، وہ گوگل میاپ کو فالو کرتے ہوئے آگے بڑھنے لگے کہ اسی دوران اکنا پیٹ منڈل کے گڑاٹی پلی کے قریب زیر تعمیر گوڑاٹی پلی پراجیکٹ کے پاس لاری پہنچ گئی،

 

 

راستے میں تاریکی تھی ڈرائیور نے سمجھا کہ شاید بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی جمع ہے کیونکے میاپ میں راستہ نظر آرہا تھا،وہ لاری لے کر آگے بڑھتا گیا یہاں تک کہ اسکی لاری گہرے پانی میں چلی گئی اور کیبن تک پانی پہنچ گیا،

 

 

پانی کیبن میں داخل ہونے لگا ڈرائیور نے بروقت چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاری روک دی۔ ڈرائیور اور کلینر لاری سے اتر کر قریب میں واقع راما ورم موضع پہنچ گئے۔ انہوں نے مقامی افراد کو اطلا دی

 

 

جس کے بعد مقامی افراد نے رسیوں کی مدد سے لاری کو کھینچ کر پانی سے باہر نکالا جس کے بعد لاری بائی پاس روڈ سےآگے کے سفر کیلئے روانہ ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button