جنرل نیوز
جناب سید سعید الدین کا انتقال

حیدرآباد 8 اپریل (راست) جناب سید سعید الدین ولد جناب سید نظام الدین چشتی مرحوم ساکن مراد نگر مہدی پٹنم کا بہ عمر تقریباً 61 برس مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازِ فجر جامع مسجد پیارو میاں مصری کنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی۔ مرحوم، مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ کے حقیقی خالہ زاد بھائی ہوتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے مرحوم کے برادر حقیقی جناب سید سلیم الدین سے فون نمبر 9652785353 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔