جنرل نیوز

چٹم رام موہن ریڈی کو دوبارہ حلقہ اسمبلی مکھتل سے امیدوار بنانے پر اوٹکور میں بی آر ایس پارٹی کارکنوں کا جشن

اوٹکور: 21 (اردو لیکس) چٹم رام موہن ریڈی کے دوبارہ حلقہ اسمبلی مکھتل کے لئے امیدوار منتخب ہونے پر اوٹکور مقامی بی آر ایس پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ اوٹکور بی آڑ ایس پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنوں نے رام موہن ریڈی سے ملاقات کی اور دوبارہ حلقہ اسمبلی مکھتل کے لئے امیدوار منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڑ ‘ سابقہ زیڈ پی ٹی سی اروند کمار’ سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی’ نائب سرپنچ عبادالرحمن’ کوآپریشن ممبر عبدالرحمن شبو’ لکشما ریڈی’ سدھاکر ریڈی’ محمد سمیع واڈ ممبر’ ضمیر علی امرچنتہ’ ناصر خان’ واجد ملاں’ محمد آصف کے وینکٹیش گوڈ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button