انٹرٹینمنٹ

عالمی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

حیدرآباد _ 23 دسمبر ( اردولیکس) عالمی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمعرات کو، نکھت نے بھوپال میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے خواتین کے 50 کلو گرام پری کوارٹر مقابلے میں ایوا ماربانیانگ (میگھالیہ) کے خلاف 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلا راؤنڈ آرام سے جیتنے والے نکہت نے پری کوارٹر میں بھی یہی رفتار جاری رکھی۔

حریف کو کوئی موقع نہ دینے والی  تلنگانہ کی اس اسٹار نے یک طرفہ میچ  جیت  لیا۔ دیگر مقابلے میں، منجوریانی (48 کلوگرام)، جیوتی گلیا (52 کلوگرام)، سمرن (48 کلوگرام)، دیویا (54 کلوگرام) نے جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button