تلنگانہ

اردو میڈیم اساتذہ کی 41 جائیدادوں میں 38 دیگر طبقات کے لئے محفوظ _ عادل آباد ضلع کے ڈی ایس سی امیدواروں کی ڈی ای او سے نمایندگی

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے اردو میڈیم بی ایڈ اور ڈی ایڈ کے امیدواروں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عادل آباد سے ملاقات کرتے ہوئے اردو میڈیم اساتذہ کی جائیدادوں کو ڈی ریزرو کرنے کی درخواست کی۔اس سلسلے میں ڈی ای او میڈیم کو ایک تحریری یاداشت پیش کی۔

 

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی آر ٹی امیدواروں نے کہا کہ عادل آباد ضلع میں اردو میڈیم اساتذہ کی 41 جائیدادوں کو تقررات کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔لیکن ان میں صرف تین جائیدادیں عام زمرے میں رکھی گئی ہیں باقی جائیدادوں کو ایس سی، ایس ٹی اور دیگر طبقات کے لئے ریزرو کردیا گیا ہے

 

یہاں تک کہ بی سی ای زمرے کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ جس سے ضلع کے امیدواروں کے ساتھ نہ انصافی ہوگی۔ کیونکہ اردو میڈیم اساتذہ کے لئے مذکورہ طبقات کے لئے کوئی بھی امیدوار نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button