انٹر نیشنل

زائرین کی خدمات میں اضافہ – حرمین میں زائرین کی سہولت کے لیے نیا لاکرز منصوبہ

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے مختلف شہروں سے ایک آدھ دن کے لئے عمرہ و زیارت کے لئے آنے والے زائرین کے لئے اپنے چھوٹے سے بیگ وغیرہ کو حفاظت سے رکھنے کے لئے لاکرز بہت ضروری ہین۔ یہ سہولت محدود حد تک دستیاب ہے بھی۔ لاکرز کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر حرمین انتظامیہ نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے “لاکرز” پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

 

اطلاع کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین کو پیش کرنا ہے۔لاکرز منصوبے سے حرمین شریفین میں آنے والے زائرین یہ سہولت ہو گی کہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں جاسکتے ہیں۔

 

واضح رہے اس سے قبل حرمین شریفین کے بیرونی صحنوں میں لاکرز سہولتیں فراہم کی جاتی رہیں تاہم اس حوالے سے نیا منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button