تلنگانہ

ٹمریز کالج نارائن پیٹ کے طالب علم محمد شریف کو صدر مجلس جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی’ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ کی سرکاری میڈیکل کالج میں نشست حاصل کرنے پر مبارکباد 

نارائن پیٹ: 26 اگست (اردو لیکس) تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل جونیئر کالجس کے 5 طلباء نے میڈکل کونسلنگ کے پہلے مرحلے میں ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے سرکاری میڈیکل کالجوں میں میڈیکل نشتیں حاصل کی ہیں۔

 

اس موقع پر جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی ہدایت پر جناب اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس نے نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج بوائز کے طالب علم محمد شریف ولد محمد رفیق کو حیدرآباد کے دارالسلام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجلس چیارٹی ایجوکیشن اینڈ ریلیف ٹرسٹ ( ایم سی ای آر ٹی) کے تحت 25,000 پچیس ہزار روپٸے کا چیک عطا کیا گیا۔ اس موقع پر جناب اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدر آباد ‘ جناب اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس نے محمد شریف کو تہنیت بھی پیش کی۔

 

اس موقع پر اقلیتی اقامتی کالج بوائز پرنسپل جگدیش ریڈی’ محمد فرید پرنسپل دیورکدرہ’ ظہیر’ امتیاز’ محمد تقی کے علاوہ ہیلتھ سپروائزر کالج محمد حسن الدین موجود تھے۔ بعد ازاں آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر خواجہ بہاؤالدین’ ویجلنیس آفیسر ٹمریز ضمیر احمد خان’ محمود عالم خان ویجلنیس آفیسر’ اکیڈمک کوڈینٹر ٹمریز محبوب نگر محمد سلیم نے بھی محمد شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

 

۔ آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر خواجہ بہاؤالدین نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائے جارہے ریسڈینشل اسکول و کالجس جو شفیع اللہ سکریٹری ٹمریز کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔ جہاں پر ہزاروں طلباء و طالبات مفت قیام و طعام کے ساتھ انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان اسکول و کالج میں غریب مسلمانوں کے لڑکے لڑکیاں ہزاروں کی تعداد میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جو حکومت تلنگانہ کا عظیم کارنامہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button