تلنگانہ

بی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل نارائن ریڈی کانگریس پارٹی میں شامل

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس)  تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل  نارائن ریڈی نے آج کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ دہلی میں کل ہند کانگریس کے دفتر میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے نارائن ریڈی نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور  تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی

انہوں نے کہ کانگرس کی جانب سے اعلان کردہ چھ گارنٹی اسکیموں سے عوام کو فائدہ ہوگا اس لیے انہوں نے کانگرس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اسمبلی انتخابات میں وہ حلقہ اسمبلی کلوا کرتی سے مقابلہ کریں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ناگر کرنول زیڈ پی وائس چیئر مین بالاجی سنگھ نے بھی بی آر ایس سے رشتہ توڑ کر کانگرس میں شامل ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button