تلنگانہ

حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد: حیدراباد کے نئے کمشنر پولیس کے طور پر سرینواس ریڈی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا۔ آج انہوں نے بنجارہ ہلز میں واقع پولیس کمانڈ کنٹرول روم میں سینئر عہدیدار سندیپ شنڈالیہ سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ماہ قبل انتخابات کمشنر پولیس حیدرآباد کے طور پر سی وی آنند خدمات انجام دے رہے تھے۔ ریاست میں الیکشن نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کا تبادلہ کرتے ہوئے سندیپ شنڈالیہ کو یہ ذمہ داری سونپی تھی۔

 

انتخابات میں ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی اور کل حیدرآباد، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ  کمشنر پولیس کا تبادلہ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button