تلنگانہ

بی آرایس کا پارلیمانی انتخابات میں برا حشر

حیدرآباد: تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اورریاست کے عام انتخابات کے نتائج بہت دلچسپ ہو گئے ہیں۔ ریاست میں زعفرانی جماعت کی طاقت میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، بی جے پی جو سابق میں چار سیٹوں تک محدود تھی اس بار آٹھ سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے۔

 

بی جے پی نےسابقہ چار نشستوں کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ملکاجگری، محبوب نگر، میدک اور چیوڑلہ حلقوں میں جیت کا پرچم لہرانے کی جانب قدم آگے بڑھا رہی ہے۔ ملکاجگری میں بی جے پی امیدوار ایٹلہ راجیندر بھاری اکثریت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس بھی آٹھ حلقوں میں شاندرا مظاہرہ کررہی ہے لیکن ریاست میں دس سال تک حکمرانی کرنے والی بی آرایس پارٹی کو ان انتخابات میں شدید مایوسی ہاتھ لگی ہے، پارٹی نے ابھی تک کھاتہ نہیں کھولا اورایک بھی حلقہ میں پارٹی کا کوئی امیدوار سبقت حاصل نہیں کرسکا۔

 

بی آرایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے سی آر کا مضبوط گڑھ مانے جانے والے میدک حلقہ میں بھی بی جے پی امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ وہ 30 ہزار کی اکثریت سے آگے چل رہے ہیں۔ اگر لمحہ آخر تک یہی رجحان برقرار رہا تو بی آرایس تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کی نمائندگی سے محروم ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button