تلنگانہ

سابق وزیر و عادل آباد کانگریس کے سینئر قائد سی رامچندر ریڈی اب نہیں رہے

سابق ریاستی وزیر متحدہ ریاست آندھراپردیش و عادل آباد کانگریس کے قد آور قائد چلکوری رام چندر ریڈی کا بعمر 79 سال نمس ہاسپٹل حیدر آباد میں دیہانت ہوگیا۔چند روز قبل ناسازی طبیعت کے باعث انہیں حیدر آباد کے نمس ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا،تاہم آج برین اسٹروک کی وجہ سے اچانک انتقال کر گئے۔

 

انہوں نے چار بار بحیثیت رکن اسمبلی عادل آباد اور متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں بحیثیت  وزیر برائے آبپاشی و مارکٹنگ خدمات انجام دی۔چلکوری رام چندر ریڈی پوری زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف رہے، رام چندر ریڈی ایک عظیم شخص تھے جنہوں نے ایمانداری اور نظم و ضبط کے ساتھ سیاست کی۔رام چندر ریڈی کے اچانک انتقال سے عادل آباد کی عوام، سیاسی قائدین، کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان غم زدہ ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ان کے چاہنے والوں کے علاوہ ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان نے سابق وزیر رام چندر ریڈی کی اچانک موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button