جنرل نیوز

راہول گاندھی کی بھارت جوڈو یاترا کی ایک سال کی تکمیل پر عادل آباد میں کانگریس لیڈر کندی سرینواسا ریڈی کی پدیاترا

عادل آباد۔7/ستمبر(اردو لیکس)کانگریس کے ریاستی قائد کندی سرینواسا ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی بھارت جوڈو یاترا ملک کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔گزشتہ سال 7/ ستمبر کو کشمیر سے کنیا کماری تک 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یہ یاترا 145 دن تک جاری رہی اور 4081 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔اور ملک کے حالات سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا

 

۔راہول گاندھی کی بھارت جوڈو یاترا کی پہلی سالگرہ کی یاد میں، ضلع عادل آباد کے بیلہ منڈل مستقر میں کندی سرینواسا ریڈی کی قیادت میں مقامی فنکشن ہال سے امبیڈکر چوک تک ایک پیدل یاترا نکالی گئی۔اس پیدل یاترا میں کانگریس کے کارکنوں اور کے ایس آر کے چاھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کندی سرینواسا ریڈی نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو متحد کرنے کے واحد مقصد کے ساتھ، راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا نکال کر وہ حاصل کیا ہے جو وہ چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کا یہ دورہ ان مرکزی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ کی طرح ہے جو تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس سفر سے کانگریس کی صفوں میں بھی ایک تحریک آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی صفیں آنے والے انتخابات میں ملک اور ریاست میں کانگریس کی حکومتوں کی تشکیل کے لیے سخت محنت سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عادل آباد حلقہ میں رُکن اسمبلی جوگو رامنا کے پچھلے 14 سالوں سے ہونے والے استحصال کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے عوام سے اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button