تلنگانہ

بہت جلد نئے راشن کارڈ جاری کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 14 مئی ( اردولیکس) نئے راشن کارڈ کی اجرائی کے معاملے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جلد ہی نئے راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ جاری کرنے کی کوئی وقت مقرر نہیں ہے، یہ ایک مسلسل  جاری رہنے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں برقی کی کٹوتی نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ کل سے سیکرٹریٹ جائیں گے اور حکمرانی پر پوری توجہ دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن سے قبل سیکرٹریٹ جانے پر  انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس لیے وہ سیکریٹریٹ نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق ہنگامی صورتحال کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلی میں ہر مسئلہ پر بحث ہوگی اور فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اے پی میں کوئی بھی اقتدار میں آتا ہے تو بھی دونوں ریاستوں کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پڑوسی ریاست سے  ہم  اچھے تعلقات رکھیں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اگلے دس سال تک ریاست میں برسراقتدار رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button