تلنگانہ

حج کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع _ ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کی ضلع کے عازمین سے اپیل

نارائن پیٹ : 20 دسمبر (اردو لیکس) سال حال حج بیت اللہ، کی سعادت کیلئے تمام صاحب استطاعت احباب کو یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ، ” حج کمیٹی آف انڈیا ” کی جانب سے حج کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 15/جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے، حج سوسائٹی ضلع نارائن پیٹ نے تمام ضلع نارائن پیٹ کے استطاعت رکھنے والے احباب سے دردمندانہ اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پہل کرتے ہوئے فوری سال حال کیلئے حج جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے اپنی درخواستیں، "حج کمیٹی آف انڈیا ” کی ویپ سائٹ پر داخل فرمایئں!

حدیث شریف میں حج کے فرض ہونے کے بعد، ادائیگی میں تاخیر اور ٹال مٹول سے سخت منع کیا گیا ہے

جمیع احباب توسیع تاریخ سے استفادہ کرتے ہوئے ہمت وحوصلہ کے عزم کے ساتھ اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں، ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ ” آپ کی مکمل رہبری ورہنمائی کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button