انٹر نیشنل

کویت میں ہلاک 45 ہندوستانیوں کی نعشوں کی منتقلی۔ طیارہ نے کویت سے بھری اڑان

نئی دہلی ۔ کویت کے رہائشی اپارٹمنٹ میں بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک 45 ہندوستانیوں کی نعشیں وطن ہندوستان لائی جا رہی ہیں۔ آئی اے ایف کا طیارہ نعشوں کو لے کر ہندوستان لوٹ رہا ہے۔ طیارہ نے کوچی کیلئے پرواز کی۔

 

حادثہ کے بعد حکومت ہند نے وزرات خارجہ کے ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ کو کویت روانہ کیا تھا۔ اسی دوران کیرالہ حکومت نے کویت میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ایرناکولم کلکٹر این ایس کے امیش نے بتایا کہ کیرالہ کے چیف منسٹر پینارائی وجین، ریاستی وزرا، مقامی عوامی نمائندوں کی طرف سے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

ہر نعش کے لیے خصوصی ایمبولنس کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ نعشوں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button