ایجوکیشن

تلنگانہ کے باسر ٹریبل آئی ٹی کے طالب علم نے کرلی خودکشی _ کیمپس میں ساتھی طلبہ کا احتجاج

نرمل _ 19 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے باسرٹریپل آئی ٹی کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی کیمپس میں کشیدگی پھیل گئی۔ضلع رنگاریڈی کے رنگاپور گاوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم جس کی شناخت بھانوپرساد کے طور پر کی گئی ہے، نے اتوار کی شب کالج ہاسٹل کے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔وہ پی یو سی 2میں زیرتعلیم تھا اور بوائز ہاسٹل 2میں رہتا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

بتایاجاتا ہے کہ پولیس کو اس کی جیب سے ایک سوسائیڈ نوٹ ملا۔طلبا نے الزام لگایا ہے کہ تعلیم کے لئے دباو اور سخت قوانین کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔طلبا نے اس کی جیب سے ملی سوسائیڈ نوٹ کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا۔طلبا نے اس مسئلہ پر اڈمنسٹریٹیو آفس کے سامنے احتجاج کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button