تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج‌چمک کے ساتھ زبردست بارش

حیدرآباد: ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں آج  شام گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ آسمان پر کالے بادل چھاگئے جس‌کی وجہہ سے شام‌سے قبل ہی اندھیرا ہوگیا۔صبح سے شدید گرمی کی وجہ سے شہر کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شام 5:30 بجے شہر کے‌کئی علاقوں میں ہونے والی بارش سے لوگوں کو راحت ملی۔ بعض علاقوں میں بارش کے پانی‌سڑکوں پر جمع ہوگیا جس سے گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض‌علاقوں میں برقی سربراہی میں خلل پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button