تلنگانہ
تلنگانہ ایس سی کارپوریشن چیرمن وائی نروتم کی حلف برداری تقریب نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے پیش کی مبارکباد۔
کوہیر 18 ستمبر (اردو لیکس) نو منتخب تلنگانہ ایس سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیرمن وائی نروتم کی حلف برداری تقریب واقع ڈی ایس ایس بھون مانصاب ٹینک حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔
جس میں شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر نے کوہیر ٹاؤن بی آر ایس پارٹی قائدین کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے نو منتخب چیر من وائی نروتم کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کئے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
اس موقع پر جلیل احمد سابقہ کوآپشن ممبر یوسف علی سینئر قائد ، محمد سلیم نائب صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد عمران کوہیری مائنارٹی صدر بی آر ایس کوہیر،سلیم حسین وارڈ رکن و نرسملو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔