جنرل نیوز
ممتاز ماہر تعلیم جناب مبارک ابراہیم کاپڑی سے انصار احمد ساحل اور شیخ نبی کی ملاقات

نرمل۔ حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی، عالمی شہرت یافتہ، ممتاز ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر جناب مبارک ابراہیم کاپڑی صاحب، 17 کتب کے مصنف سے انصار احمد ساحل اور شیخ نبی نے خیر سگالی ملاقات کی
اور انھیں گلدستہ پیش کیااور شالپوشی کے ذریعے انھیں تہنیت پیش کی گئی ۔انصار احمد ساحل سماجی کارکن نے مبارک کاپڑی کی تعلیمی و سماجی خدمات کی سراہنا کی۔17 مختلف عنوانات پر تحریری کردہ کتب کی اشاعت پر مبارکباد کاپڑی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر حرا ماڈل اسکول کے پرنسپل جناب اسحق احمد خالد کے علاوہ انتخاب عالم صدر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن عادل آباد بھی موجود تھے۔