انٹرٹینمنٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون مقام

نئی دہلی _ 27 اگست ( اردولیکس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ  ٹیم انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بن ٹیم  گئی ہے ۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سیریز میں بھی 3-0 سے کلین سوئپ کیا۔ اب پاکستانی ٹیم  انٹرنیشنل ون ڈے میں نمبر ون ٹیم کے طور پر ایشیا کپ کھیلنے جا رہی ہے۔ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

 

افغانستان کے خلاف فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ اس کے بعد افغانستان کی ٹیم 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button