جنرل نیوز

سابق بلاک پرمکھ مولانا محمد اسلم قاسمی سپا کے ریاستی سکریٹری منتخب 

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جمہوریت کا تحفظ بچانے کے لیے ایس پی کارکنوں کو متحدہوکر جدوجہد کرناہے۔ بی جے پی حکومت کو ہٹانے کے لیے کارکنوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سماجواد کے اصولوں پر چل کر ہی ایس پی کی تحریک کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ پارٹی کے عہدیداروں کو اپنی کارکردگی،ایمانداری،عوام کے سامنے عملی طور پر پیش کرنا ہوگی۔ نو منتخب عہدیدار عوام کے درمیان اکھلیش یادو کے پیغام کو لے کر وسیع تشہیر کا حصہ بنے۔

 

مذکورہ خیالات کا اظہار سابق وزیر فرید محفوظ قدوائی نے قصبہ مسولی میں ایس پی کے نو منتخب سابق بلاک پرمکھ مولانا محمد اسلم قاسمی،اور سابق چیٸرمین نگر پالیکا پریشد حفیظ بھاری،کی استقبالیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوۓ ظاہر کٸے۔فرید محفوظ قدوائی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جو ذمہ داری آپ کو دی ہے اس کو بخوبی پورا کرنا،کیونکہ موجودہ وقت میں سماجوادی پارٹی پر چوطرفہ حملہ ہورہا ہے۔

 

فرید محفوظ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہمیشہ سے کسانوں،نوجوانوں، مزدوروں کے حق کی لڑاٸی کو مضبوطی سے لڑتی چلی آٸی ہے اور آگے بھی لڑتی رہے گی،سپا کارکن نا انصافی کے خلاف متحد ہوجاٸیں۔فرید محفوظ قدوائی نے گزشتہ دنوں بارہ بنکی شہر میں آئے ہوئے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے بحرانی صورتحال میں متاثرہ خاندانوں کے بیچ سماجوادی پارٹی کے کارکنوں کے کارناموں کی ستائش کی اور کہاکہ سماجوادی پارٹی کے کارکنان ہمیشہ بحران اور مصیبت کے وقت میں ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں

 

زبردست سیلاب سے گھرے اور شہر میں پیدا صورت حال پر ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کے روئیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ آخر شہر میں اتنا پانی کیسے آیا کہ عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اس کی مکمل جانچ ہونی چاہئے بارہ بنکی شہر کے لوگوں کا سیلاب کی وجہ سے زبردست مالی نقصان ہوا ہے اس لئے حکومت و ضلع انتظامیہ سیلاب زدگان کی مالی امداد فراہم کرے تاکہ لوگوں کی کاروباری حالت بحال ہو سکے۔

 

یاد رہے کہ سابق بلاک پرمکھ مولانا محمد اسلم قاسمی اور سابق چیٸرمین حفیظ بھارتی کو سماجوادی پارٹی کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پرنومنتخب ریاستی سکریٹری مولانامحمد اسلم قاسمی نے سابق وزیر فرید محفوظ قدوائی کا کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار بارہ بنکی میں انصاری برادری کے کسی فرد کو ریاست میں سماج وادی پارٹی میں جگہ دی گٸی ہے۔ میں سابق وزیر فرید کا شکرگزار ہوں۔

 

سینٸر لیڈر بی کے سنگھ کی صدارت اورضلع ناٸب صدر محمد صبا ایڈوکیٹ کی نظامت میں ہونے والی تقریب کو ممبر ضلع پنچایت وجے یادو،اقلیتی سبھا کے ضلع صدر انتخاب عالم نعمانی،توقیر کرار،سابق ضلع پنچایت ممبر حاجی مشتاق درگاپور،سابق ضلع پنچایت ممبر محمد نسیم انصاری،مولانا عزیر ندوی،سیٹھ مطلوب احمد،صدر اسمبلی حلقہ اودھیش یادو،کے ڈی خان

 

،برجیش گوتم،شیوکمار یادو، امت گوتم،گرام پردھان کنتور محمد اکرم انصاری،رام کیلاش اور محمد تقی قریشی کنتوری سمیت کٸی کارکنان نے خطاب کیا۔سبھی نومنتخب عہدیداران کی گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button