تلنگانہ

حیدرآباد کے نظام نے ملکہ الزبتھ دوئم کو 300 ہیروں کا نکلس شادی کے تحفہ میں دیا تھا

حیدرآباد _ 9 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ-2  جو  جمعرات کو چل بسیں۔ انھیں اچھے اچھے  کپڑوں کے ساتھ ساتھ نئے نئے  زیورات پہننے کا کافی شوق تھا ۔ ان کے پاس  ایک پلاٹینم کا نکلس تھا  جس میں 300 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ اس نکلس کا خاص ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا تعلق ہندوستان سے ہے

 

الزبتھ دوئم کی شادی 1947 میں ہوئی۔ اس وقت حیدرآباد کے نظام  نے انھیں ہیروں کا نکلس شادی کے  تحفہ میں دیا تھا نظام نے الزبتھ دوئم  سے کہا تھا کہ وہ اپنی پسند کا تحفہ منتخب کرے۔ اپنی خواہش کے مطابق، ملکہ نے 300 ہیروں سے جڑے ایک پلاٹینم نکلس کا انتخاب کیا۔ ان کے سب سے قیمتی زیورات میں  سے یہ ایک تھا جو  فرانسیسی فرم نے ڈیزائن کیا تھا۔ ایلزبتھ دوئم  کی نکلس پہنے ہوئی تصاویر 21 جولائی کو شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عملے نے پوسٹ کی تھیں۔ ملکہ برطانیہ کے طور پر تاجپوشی کے بعد ان کی ایک تصویر بھی ہے۔ اس وقت ان کے گلے میں یہ ہیرے کا نکلس تھا۔ وہ اپنے پوتے کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ بھی یہ ہار پہنے ہوئے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ منسلک تفصیلات میں انکشاف ہوا کہ یہ نظام کی طرف سے تحفہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button