جنرل نیوز

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ریالی میں صحافیوں کی شرکت 

صحافیوں اور آزاد صحافت کا تحفظ اور میڈیا کمیشن کا فوری قیام عمل میں لانے کا مطالبہ

نظام آباد:2/اکٹوبر (اردو لیکس) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (آئی جے یو) نظام آباد کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک و تلنگانہ ریاست گیر سطح پر ”ڈیمانڈ ڈے“( یوم مطالبات) کے طورپر مناتے ہوئے آج نظام آباد پریس کلب سے براہ تلک گارڈن۔ آر پی روڈ۔ گاندھی چوک نظام آباد تک صدر ضلع جرنلسٹ یونین ایڈلا سنجیو، جنرل سکریٹری اروند بالاجی کی قیاد ت میں زبردست احتجاجی ریالی منظم کی۔ اس ریالی میں بحیثیت مہمان خصوصی ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی خان، نظام آباد پریس کلب صدر شیکھر، سکریٹری راج لنگم، نیشنل کونسل ممبر گنگاداس، اسٹیٹ کونسل ممبر سمپت راؤ، اکریڈیشن کمیٹی ممبران پاکالانرسملو، روی کمار، سینئر جرنلسٹ گوویند راجو، چٹم پرساد، راج لنگم، محمد بلیغ احمد، سہیل خان، عبدالعظیم، محمد افسر، سنگو جی دیوی داس، وینکٹیشورلو، نرسیا، مندے موہن، انجنیلو، راما کرشنا، شیخ احمدکے علاوہ کثیر تعداد میں پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے وابستہ تلگو۔ اردو صحافیوں نے شرکت کی

 

۔ اس موقع پر صدر ضلع جرنلسٹ یونین سنجیو، جنرل سکریٹری بالاجی اروند، ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر و سینئر جرنلسٹ احمد علی خان نے مرکزی و ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک و ریاست تلنگانہ میں صحافیوں اور آزاد صحافت کا تحفظ کیا جائے اور دستوری طورپر صحافیوں کے تحفظ اور فلاح وبہبودی کیلئے میڈیا کمیشن کا قیام فوری عمل میں لایاجائے۔ اسی طرح ایکریڈیٹیڈ جرنلسٹ کو رعایتی ریلوے پاس کی بحالی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ (45) سال قبل 1978ء میں پریس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا

 

اس کے طویل عرصہ بعد الیکٹرانک میڈیا اور اب ڈیجیٹل میڈیا کے وجود میں آنے کے بعد غیر معمولی تبدیلیاں آئیں ہیں جس کے پیش نظر میڈیا کمیشن کا قیام لازمی ہوگیا ہے جس کے ذریعہ پرنٹ میڈیا کا احاطہ کرنے والی پریس کونسل آف انڈیا مثبت انداز میں سوشل میڈیا و ڈیجیٹل میڈیا کو بھی دائرہ اختیار میں لائے

 

۔ اس موقع پر صحافیوں نے گاندھی چوک پر دھرنا منظم کیا اور مطالبات پر مبنی نعرے بلند کئے اور مہاتماگاندھی جی کے مجسمہ کو میمورنڈم حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button