جنرل نیوز

”تدریسی آگہی، طلبائی ارتقاء اور سماجی تغیر: آئیٹا ایک مثالی پلٹ فارم“ _ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن(آیئٹا) تلنگانہ کی جانب سے 22 روزہ کل ہند مہم

پریس کانفرنس سے صدر تلنگانہ آئیٹامحمد یقین الدین،مرکزی سکریٹری ممتاز علی،کنوینر مہم ایم اے مجیب کا اظہار خیال  

آ ل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) اساتذہ کی ایک ملک گیررجسٹرڈ تنظیم ہے جسکا قیام سن 1992 میں ہوا۔ جو گذشتہ تیس برسوں سے اساتذہ کی شخصیت کو نکھارنے ان کے علمی،فکری، فنی ارتقاء اور جائز حقوق کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ طلباء کے اخلاق کو سنوارنے کی سعی و جہد میں مصروف عمل ہے۔آئیٹا اساتذہ کی ان صلاحیتوں کے ارتقاء کی کوشش کرتی رہی ہے جس سے ان کی تدریسی صلاحیتوں میں نکھار، تدریس کے حقیقی مقاصد کی حصولیابی اور سماج میں مثبت تبدیلی ممکن ہوسکے۔ اسی کے پیش نظر بتاریخ’4 ستمبر 2023ء تا 15 اکتوبر 2023ء ایک بائیس روزہ ملک گیر مہم بعنوان

Enlightening Teachers, Nurturing Talents, Transforming Society: AIITA – an ideal platform.

”تدریسی آگہی، طلبائی ارتقاء اور سماجی تغیر: آئیٹا ایک مثالی پلٹ فارم“ منائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں آج اسلامک سنٹر لکٹر کوٹ پر پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر جناب محمدیقین الدین،صدر آئیٹا تلنگانہ نے کہا کہ سماج کی تبدیلی میں ٹیچرس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ معلم کی فکر کی مضبوطی اس کا علمی اور فنی اعتبار سے لیس ہونا اس کی تدریس کے مؤثر، کارآمد اور دور رس نتائج کا ضامن ہوتا ہئے۔ معلم کا کردار صرف کمرہ جماعت کی چار دیواری تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ سماج میں مثبت تبدیلی کا ایک عملی اور مؤثر ذریعہ ہے۔ کسی بھی سماج کے اساتذہ اس سماج کے مستقبل کے آیئنہ دار ہوتے ہیں۔ کنوینر مہم جناب ایم۔یے مجیب نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ایئٹا کی کوشش ہے کہ اساتذہ کو روایتی طریقہ تدریس سے آگے بڑھ کر جدید تدریسی وسائل کے استعمال سے تدریس کے ماڈرن طریقوں کی سمت پیش رفت کرنے کے لئے آمادہ کیا جائے اور ان کے اندر احساس ذمہ داری کو پروان چڑھاتے ہوئے انکے مقام و مرتبہ کا شعور پیداکیا جائے۔سماج میں مثبت تبدیلی کا دوسرا اہم ذریعہ طلباء ہیں۔ موجودہ دور کے تعلیمی حالات جہاں طلباء میں مسابقتی جذبہ پیدا کررہیہیں وہیں ان کے اندرمایوسی کا ایک غیر فطری رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

 

اس صورت حال کے تدارک کے لیے ایئٹا طلباء میں خود اعتمادی بحال کرنے، اعلیٰ تعلیم کی راہیں ہموار کرنے، پوشیدہ صلاحیتوں کے ادراک اور نشوو نما کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہیے، کیونکہ یہی طلباء مستقبل میں ملک و ملت کی ترقی کے ضامن اور تہذیب و تمدن کے محافظ ہیں۔سماجی تبدیلی کے لیے جہاں اساتذہ اور طلباء ذمہ دار ہیں وہیں معاشرہ بھی برابر کا حصہ دار ہے۔اس میں خصوصاً اولیائے طلباء، سماج کے دانشور،ماہرین تعلیم، صاحب ثروت افراد اور حکومت شامل ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ کے ذمہ دار افراد اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔جناب ممتاز علی،مرکزی سکریٹری آئیٹا نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ان کے اندر سماج کی تعمیرنو کے جذبہ کو پروان چڑھا نے کے مقصد سیان کی مکمل رہنمائی کو یقینی بنایئں۔

 

درکار وسائل کو فضول اور لایعنی کاموں میں صرف کرنے کی بجائے طلباء کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل، تعلیمی اداروں کے قیام، موجودہ تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے لئے استعمال کیا جائے۔اس کے علاوہ طلباء میں اخلاقی و تعلیمی ماحول کے فروغ کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔آ ئیٹا ان تین اہم ترین میدانوں کو بنیاد بناکر اس مہم کے ذریعہ اساتذہ،طلباء اور معاشرہ کو ایک اجتماعی پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتی ہئے۔اس موقع پر ایئٹا اساتذہ، طلبا اور سماج کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ہر اعتبار سے اس مہم کا حصہ بن کر مہم کو کامیاب بنائیں اور سماج میں مثبت تبدیلی کی

 

اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔اس مہم کے تحت، ریاستی ضلعی اور مقامی سطح پر کانفرنسیس، سیمینار، سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرنٹ،الیکٹرونک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اساتذہ، منتظمین، سماج کے بااثر افراد، تعلیمی ذمہ داران، معززین، محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ مختلف تعلیمی موضوعات کے تحت اساتذہ اور طلبہ کے مسابقتی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا

 

نیز سوشل میڈیا کا موثر استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو آئیٹا کے اس تعلیمی کارواں سے جوڑنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی-پریس میٹ کے موقع پر موقع پرجناب محمود علی سہیل،صدر آئیٹا حیدرآباد یونٹ، جناب حافظ محمد فیاض الدین،نائب صدر آئیٹا حیدرآباد یونٹ و دیگر ذمہ داران آئیٹا تلنگانہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button