تلنگانہ

ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے فلم اسٹار جونیر این ٹی آر کی ملاقات

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس) ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں  نے آج حیدرآباد میں تلگو فلموں کے مشہوراداکار جونیر این ٹی آر سے ملاقات کی۔ٹیم انڈیا 18جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ونڈے  سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔ٹیم انڈیا کے کھلاڑی پیر کو  حیدرآباد پہنچے تھے جنہوں نے آج ٹالی ووڈ کے سرکردہ اداکار سے خیرسگالی ملاقات کی اور اس ملاقات کو یاد گار بنانے کے لئے ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ٹیم انڈیا کے کھلاڑی شیریز ایر،چہل، ایشانت کشن،سوریہ کماریادو، شردل ٹھاکر نے اداکار سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button