جنرل نیوز

تلنگانہ کے ورنگل ایسٹ حلقہ میں عظمت اللہ حسینی کی جانب سے کانگریس کی 6 گیارنٹی مہم

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر عظمت اللہ حسینی نے آج ورنگل ایسٹ اسمبلی حلقہ میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی۔ اور انھیں کانگریس پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ 6 گیارنٹی کے بارے میں بتایا۔اور ہینڈ پملفٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر عوام کا بہترین ردعمل حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ عظمت اللہ حسینی ورنگل ایسٹ اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے لئے درخواست داخل کرچکے ہیں اس سلسلے میں انھوں نے حلقہ میں سرگرم ہیں اسی دوران عظمت اللہ حسینی نے آج ورنگل کی کئی مساجد میں مصلیوں سے ملاقات بھی کی۔ آل انڈیا ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب ان کی تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button