تلنگانہ

چندرائن گٹہ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب ملتوی

حیدرآباد: چندرائن گٹہ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی۔ آج صبح گیارہ بجے ریاستی وزیر کے تارک راما راو اس فلائی اوور بریج کا افتتاح کرنے والے تھے۔ جی ایچ ایم سی کے مطابق یہ پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ بعض وجوہات کی وجہ سے کے ٹی اس پروگرام میں شرکت سے قاصر ہیں اس کی وجہ سے افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی۔ اس مہینہ کی 27 تاریخ کو فلائی اوور بریج کا افتتاح ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button