تلنگانہ

اغوا اور عصمت ریزی کا ملزم سرکل انسپکٹر ناگیشور راؤ سروس سے مکمل برطرف

حیدرآباد_ 10 اکتوبر ( اردولیکس) محکمہ پولیس تلنگانہ نے حیدرآباد کے مریڈ پلی پولیس اسٹیشن کے معطل شدہ سرکل انسپکٹر ناگیشور راؤ کے خلاف اہم کارروائی کی ہے۔انھیں پولیس سروس سے برطرف کردیا  گیا۔ واضح رہے کہ ناگیشور راؤ کو ایک خاتون کے جنسی استحصال اور اغوا کے الزامات میں پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ ونستھلی پورم پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر سرکل انسپکٹر کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ناگیشور راؤ نے ایک شادی شدہ خاتون کا اغوا کیا، اسے بندوق سے ڈرایا، اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے شوہر پر بھی حملہ کیا تھا

 

سرکل انسپکٹر،  متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کو زبردستی کار میں لے جانے کے دوران  ابراہیم پٹنم میں کار کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے فوری بعد متاثرہ خاتون سرکل انسپکٹر کے چنگل سے فرار ہوکر  ونستھلی پورم پولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی تھی جس پر ناگیشور راؤ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حیدرآباد کے کمشنر پولیس سی وی آنند جنہوں نے سرکل انسپکٹر ناگیشور کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا تھا، کو معطل کردیا گیا تھا۔ اور آج  سی آئی کو محکمہ پولیس کے فرائض سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔چند دن قبل ہی ہائی کورٹ نے ناگیشور راؤ کو ضمانت منظور کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button