تلنگانہ

عادل آباد کے مسجد فردوس میں جلسہ عام بعنوان "تکمیل درس قرآن”

عادل آباد۔20/اکتوبر(اردو لیکس) حضرت مولانا عبدالرؤف اشاعتی کی اطلاع کے مطابق سرزمین عادل آباد پر 21/اکتوبر 2023 بروز ہفتہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان "تکمیل درس قرآن”بمقام مسجد فردوس ٹیچرس کالونی میں بوقت بعد نماز ظہر زیرسرپرستی حافظ محمد سراج الدین امام و خطیب مسجد فردوس اور اسی طرح سلیم الدین ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر و صدر مسجد فردوس کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔آپ کو بتادیں کہ مسجد فردوس میں بعد نماز فجر امام و خطیب حضرت مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے 2016 میں درس قرآن کا آغاز کیا تھا،درس قرآن کی تکمیل کے ضمن میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔اس عظیم الشان جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب،خاص صحبت یافتہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب علیہ الرحمہ خلیفہ و مجاز محی السنہ حضرت مولانا ابرار الحق صاحب علیہ الرحمہ ہردوئی،تشریف لارہے ہیں۔جبکہ حضرت مولانا عبدالخبیر مظاہری حیدرآباد تعارفی کلمات پیش کریں گے۔نظامت کے فرائض مولانا عبدالرؤف اشاعتی ناظم مدرسہ روضۃ الصالحات و امام و خطیب مسجد فردوس انجام دیں گے۔واضح رہے کہ 21/اکتوبر ہفتہ کے دن ہی صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مدرسہ روضۃ الصالحات شادنگر عادل آباد میں مدرسہ ہٰذا کی طالبات و خواتین میں مہمان خصوصی کا خطاب ہوگا۔انتظامی کمیٹی مسجد فردوس نے عامتہ الناس سے اس بابرکت جلسہ میں اپنے دوست و احباب کے ہمراہ شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button